احتجاجی مظاہروں میں طالبات کی شرکت مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ، امریکی اخبار

احتجاجی مظاہروں میں طالبات کی شرکت مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ...

 واشنگٹن(اے این این ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات و واقعات کا بغور جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ وادی بھارت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔ممتازامریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہرنکل رہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ مہینے شروع ہونیوالی نئی احتجاجی تحریک جس میں متعدد کشمیری شہید ہوئے، اب ایک نیارخ اختیار کررہی ہے اور طالبات بھی آزادی کے حصول کیلئے احتجاجی تحریک میں شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ احتجاجی مظاہروں میں طالبات اورخواتین کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہر نکل رہی ہے اور اپنا قبضہ کھو سکتا ہے ۔

امریکی اخبار

مزید : صفحہ آخر