رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی شروع

رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی کیلئے ...

لاہور(اسد اقبال) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی اورضلعی حکومتوں سے رمضان بازار وں کے حوالے سے تجاویز طلب کر کے صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے کو ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے پیشگی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق رمضان المبار ک میں حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں میں سبزیو ں ، پھلوں ، چکن ، مٹن ، بیف سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے علاوہ یو ٹیلیٹی سٹور اور محکمہ زراعت کی جانب سے سبزیوں و پھلوں کے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے جہاں عام مارکیٹ کی نسبت فی کلو معیاری اشیاء10سے 15روپے سستی فروخت کی جائیں گی جبکہ بزرگ صارفین کے بیٹھنے کے لئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے ٹاؤ ن انتظامیہ ، محکمہ لیبر ، صحت ، خوراک ، زراعت ، لائیو سٹاک ،سو ل ڈیفنس سمیت مقامی پو لیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں قائم کئے جانے والے رمضان بازاروں کا کنٹرول ہر شہر کے ڈپٹی کمشنر کے سپرد ہو گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے رمضان بازاروں کو مانیٹر کر نے اور صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ارکین صو بائی اسمبلی اور یو نین کو نسلوں کے چیئر مین دورے کریں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر جرمانے کرنے کے پابند ہو نگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ خوراک سمیت دیگر ذمہ دارمحکموں نے رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے سلسلہ میں منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے گزشتہ رمضان المبارک کے تناظر میں طلب اور رسد بارے اعدادوشمار اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اضلاع میں رمضان بازاروں کیلئے ضلعی حکومتوں سے مثبت تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جسکے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کوبھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے کو ذخیرہ اندوزوں کی فہرستیں بھی مرتب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر