مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کے حقوق کا بھر پور دفاع کرینگے ، پرویز خٹک
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مطالبہ بھی جائز ہے۔ ان کے ساتھ بھی ملاقات میں اسی مشترکہ ایجنڈے پر بات چیت ہوگی کیونکہ چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنا کسی طور پر قبول نہیں ۔ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع ،اے جی این قاضی فارمولا اضافی گیس اور قدرتی گیس میں صوبے کی رائلٹی اور حقوق اور دیگر قدرتی وسائل سمیت اہم اُمور پر وزیر اعظم نوازشریف کی موجودگی میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی پانچ مئی کاجلسہ عام صوبے کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ مخالفین اور فصلی بیٹروں کو ان کا اصلی چہرہ دکھائیں گے اوریہ جلسہ عام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گو نواز گو نواز تحریک کی اہم کڑی ثابت ہوگی۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور صوبے کے وسائل کا زیادہ حصہ غریب عوام پر خرچ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میں نے انجینئر امیر مقام کو غلطی سے بڑا گدھا کہہ دیا جس سے وہ کافی غصے میں ہیں تاہم کرپٹ مافیا کو 2018کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ مخالفین سیاسی جلوس میں اٹک پار کی مثالیں دینے والے قوم کو بتائیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا میں عوام کی کیاخدمت کی اورکونسا تیر مارا۔ خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم کے جلسوں میں اعلان شدہ منصوبوں پراب تک کام کا آغاز تک نہیں ہوا۔ وہ نوشہرہ کلاں میں مجوزہ جلسہ گاہ نوشہرہ کلاں سپورٹس اسٹیڈیم اور ضلع کونسل میں جلسے کے لیے منعقدہ ورکرز کنونشن، وتڑ میں پی پی پی کے ضلعی رہنمااور ویلج ناظم طارق اکبر کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسے سے خطاب اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ضلعی ناظم نوشہرہ لیاقت خان ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ایم پی ایز میاں خلیق الرحمن خٹک، ادریس خٹک اور تحصیل نائب ناظم زر عالم خان، وزیر اعلی شکایت سیل پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مطالبہ بھی جائز ہے۔ ان کے ساتھ بھی ملاقات میں اسی مشترکہ ایجنڈے پر بات چیت ہوگی کیونکہ چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنا کسی طور پر قبول نہیں ۔ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع ،اے جی این قاضی فارمولا اضافی گیس اور قدرتی گیس میں صوبے کی رائلٹی اور حقوق اور دیگر قدرتی وسائل سمیت اہم اُمور پر وزیر اعظم نوازشریف کی موجودگی میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی پانچ مئی کاجلسہ عام صوبے کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ مخالفین اور فصلی بیٹروں کو ان کا اصلی چہرہ دکھائیں گے اوریہ جلسہ عام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گو نواز گو نواز تحریک کی اہم کڑی ثابت ہوگی۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور صوبے کے وسائل کا زیادہ حصہ غریب عوام پر خرچ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میں نے انجینئر امیر مقام کو غلطی سے بڑا گدھا کہہ دیا جس سے وہ کافی غصے میں ہیں تاہم کرپٹ مافیا کو 2018کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ مخالفین سیاسی جلوس میں اٹک پار کی مثالیں دینے والے قوم کو بتائیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا میں عوام کی کیاخدمت کی اورکونسا تیر مارا۔ خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم کے جلسوں میں اعلان شدہ منصوبوں پراب تک کام کا آغاز تک نہیں ہوا۔ وہ نوشہرہ کلاں میں مجوزہ جلسہ گاہ نوشہرہ کلاں سپورٹس اسٹیڈیم اور ضلع کونسل میں جلسے کے لیے منعقدہ ورکرز کنونشن، وتڑ میں پی پی پی کے ضلعی رہنمااور ویلج ناظم طارق اکبر کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسے سے خطاب اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ضلعی ناظم نوشہرہ لیاقت خان ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ایم پی ایز میاں خلیق الرحمن خٹک، ادریس خٹک اور تحصیل نائب ناظم زر عالم خان، وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک حاجی نوشیرنے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پانچ مئی کے جلسہ عام میں نوشہرہ کلاں میں لوگوں کا جو ش وخروش دیکھنے کے قابل ہو گا عوام چاہتے ہیں کہ وہ اس جلسے میں بھاری تعداد میں شرکت کریں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پانچ مئی کو لاکھوں کا مجمع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسے عام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گو نواز گو مہم کا تسلسل ہے۔ اس کے بعد ایبٹ آبا د، پنجاب سندھ اور بلوچستان میں بھی بڑے جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کرپٹ حکمرانوں کی چھٹی نہیں کردیتے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اورپانچ مئی کے جلسہ عام کے موقع پر کارکنوں کاجوش و جذبہ دیدنی ہے اورمیں اپنے کارکنوں کوسلام پیش کرتاہوں جب بھی ان کو آوازدی تو کارکنوں نے ہر جلسے اور جلوس کو کامیاب بنایا۔ یہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں خاتو خیل اسٹیڈیم کو صرف اپنے ضلعی کے ورکرز سے بھریں گے انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کی طرح چلتا پھرتا جلسہ نہیں کریں گے اور دوسرے اضلاع سے لوگوں کو نہیں منگوائیں گے۔ نوشہر ہ کے عوام نے ہم پر بھر پور اعتماد کیا جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ نوشہرہ کو دلہن کی طرح سجائیں تاکہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر ثابت ہوجائے کہ نوشہرہ اب بھی پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے ضلعی صدر میاں جمشید الدین کاکاخیل اور ڈاکٹر عمران خٹک پر زوردیا کہ وہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں کی تنظیم سازی کو مکمل کریں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا آج کا اجلاس بہت اہم ہے۔ اس میں صوبے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چند وفاقی وزراء اہم ملاقات کررہے ہیں تو پرویز خٹک نے تصدیق کی اور کہا کہ ہماری طرح سندھ کوبھی کئی مسائل اور مشکلات کاسامنا ہے اور وزیر اعظم نوازشریف صرف پنجاب تک محدود ہیں۔ اجلاس میں بجلی ،اے جی این قاضی فارمولے پر مشترکہ مفادات کونسل کے پچھلے اجلاس میں جو فیصلہ ہوا ہے۔