حج کی تربیت کیلئے حاجی کیمپوں میں انتظام کیا جائے،عازمین

حج کی تربیت کیلئے حاجی کیمپوں میں انتظام کیا جائے،عازمین

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی تربیت کے لیے حاجی کیمپوں میں انتظام کیا جائے ،وزارت مذہبی امور حج2017ء کے لیے سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کے لیے ایک ماہ کے لیے حاجی کیمپوں میں ٹریننگ سنٹر قائم کرے ،سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے ہر گروپ کے ہونے والے ٹریننگ پروگرام میں متعلقہ حاجی کیمپ کا نمائندہ شریک ہو،ہر حاجی کیمپ حاجیوں کی ملٹی میڈیا کے ذریعے ٹریننگ کا بھی ذمہ دار ہو اسی موقع پر حاجیوں کو انجکشن بھی لگانے کا انتظام کیا جائے سنجیدہ حلقوں نے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ عازمین حج کی مستقل ٹریننگ کے لیے ضروری ہے کہ حاجی کیمپ اپنا کردار ادا کریں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کا خاتمہ ہو سکے اور حاجیوں کی صحیح رہنمائی ہو سکے اور مناسک حج سے رہنمائی لے سکیں،حاجی کیمپوں میں عازمین حج کی تربیت کے لیے مستقل اے سی والے ٹریننگ کیمپ قائم کر دئیے جائیں۔

تربیت

مزید : صفحہ آخر