پی پی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن نے عوا م کی کیا خدمت کی ہے،فضل الرحمن

پی پی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن نے عوا م کی کیا خدمت کی ہے،فضل الرحمن

سکھر (آن لائن ) جمعیت علما ئے اسلام کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چور مچائے شور کی سیاست ہو رہی ہے واقعات و حادثات پر سیاست کرنا سیاستدانوں کی نااہلی ہے معلوم ہوتا ہے کہ سیاستدانوں کے پاس اپنا کوئی نظریہ منشور نہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ جمہوری سسٹم چلے اور عوام خود حکمرانوں کا احتساب کریں 7اپریل کے ہمارے اجتماع نے سیاسی تبدیلی کی بنیاد ڈال دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مرکزی میڈیا سیل کے رہنماؤں اسلم غوری ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، جلیل جان اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن مزید کہنا تھا کہ پی پی ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے عوا م کی کیا خدمت کی ہے ہم آئندہ الیکشن میں عوام کے سامنے رکھیں گے ہم سنجیدہ دلیل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں عوام نے پشاور اجتماع میں شرکت کر کے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا آئندہ انتخابات بھی ہم جیتیں گے، ویسے چوروں کی لڑائی میں گھر کے مالکوں کی بھلائی ہوتی ہے۔ کامیاب پشاور اجتماع کے بعد کے پی کے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو ثبوتاز کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنا دینگے جمعیت علما ئے اسلام جلد سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں بھی بڑے جلسے کر کے بھرپور الیکشن مہم شروع کریگی انشاء اللہ عوام آئندہ الیکشن میں انتشاری سیاست کو مسترد کردینگے ۔

مزید : صفحہ آخر