پی ٹی آئی مشال خان کے قاتل کو تحفظ دے رہی ہے،سینیٹر سعید غنی

پی ٹی آئی مشال خان کے قاتل کو تحفظ دے رہی ہے،سینیٹر سعید غنی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے عمران خان کے انصاف کے دعووں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وہاں مشال خان کے قاتل پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا گرفتار نہ ہونا عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشال خان کے قاتل کونسلر کو تحفظ دے رہی ہے، یہ عمل عمران خان کے دُہرے معیار کو بے نقاب کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت عمران کی زبان پر صرف پیسہ ہی ہوتا ہے جس سے ان کی دولت کیلئے ہوس ظاہر ہوتی ہے ۔ سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ جس شخص کی زبان پر صرف پیسہ ہی پیسہ ہو وہ نواز شریف کی طرف سے 10ارب روپے کی آفر کیسے ٹھکرا سکتاہے؟ ۔ایسا لگتا ہے کہ عمران خان یہ رقم ہضم کرنے کے لئے مزید شور مچا رہے ہیں۔

قاتل کو تحفظ

مزید : صفحہ آخر