بلاول پارٹ ٹائم سیاست کرتے ہیں،طلال چودھری

بلاول پارٹ ٹائم سیاست کرتے ہیں،طلال چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول پارٹ ٹائم سیاست کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی پی کے سربراہ جس ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں، جس محل میں رہتے ہیں وہ لوٹ مار کاپیسا ہے، اپنے والد سے پوچھیں جو اس کام میں پی ایچ ڈی ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ میٹرو میں غریب عوام سفرکرتے ہیں اور اورنج لائن ٹرین میں بھی وہی سفر کریں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر وہ ہسپتال کی بات کرتے ہیں تو وہ پنجاب آئیں ،ہم انہیں یہاں کے ہسپتال دکھائیں گے۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ آخر