ڈیرہ غازیخان‘ آڑھتیوں سے 663 بوری اور تھیلے سرکاری باردانہ برآمد‘ ٹرک ڈرائیور اور منشی گرفتار، مقدمات درج

ڈیرہ غازیخان‘ آڑھتیوں سے 663 بوری اور تھیلے سرکاری باردانہ برآمد‘ ٹرک ...

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم نے گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیاکاشتکاروں(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان لوڈ ہونے والی گندم کے معیار کا بھی جائزہ لیا . انہوں نے خود کانٹے کا معیار اور گندم کا وزن چیک کیا. واضح رہے کہ کمشنر اللہ رکھا انجم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار نے گزشتہ روزچوٹی زیریں میں محمد ثقلین کی آڑھت سے 36بوری اور 65تھیلے سرکاری باردانہ میں بھری گندم برآمد کر کے مقدمہ درج کرادیااسی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں ٹرک نمبر TK-433پر 174تھیلے اور 43بوری سرکاری باردانہ میں لوڈ گندم برآمد ہونے پر ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاگیابستی جلبانی میں حاجی محمد رمضان کی آڑھت سے 312تھیلے اور 106بوری جیوٹ میں بھری گندم برآمد کی گئی جس پر محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیاگیا.

گندم تھیلے

مزید : ملتان صفحہ آخر