حکومتی دعوؤں کے باوجود چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی نہ بنایا جاسکا

حکومتی دعوؤں کے باوجود چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی نہ بنایا جاسکا

رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت کے تمام تردعوؤں کے باوجود(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بھٹوں اوردیگرکاروبارسے چائلڈلیبرکاخاتمہ یقینی نہ بنایاجاسکا‘ عالمی یوم مزدوراں کے موقع پربھی کمسن بچے تمام ترخواہشات کوچھوڑکرمزدوری کرتے رہے۔تفصیل کے مطابق کمسن بچوں سے جبری مشقت لینے کے بڑھتے ہوئے واقعات اورغربت کی شرح میں کمی کے لیے حکومت پنجاب نے چائلڈلیبرایکٹ کانفاذکرتے ہوئے تمام ضلعی حکومتوں کوکمسن بچوں سے کام لینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اورکمسن بچوں کومفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کاحکم دیالیکن حکومت کے تمام تردعوؤں اوراعلانات کے باوجودچائلڈلیبرکاخاتمہ یقینی نہ بنایاجاسکاہے اورنہ ہی ضلعی حکومت کی جانب سے چائلڈلیبرکے خاتمہ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

چائلڈ لیبر

مزید : ملتان صفحہ آخر