جامعہ خیر المدارس ملتان کی زیر تعمیر مسجد کے بیسمنٹ میں نماز کی ادائیگی شروع

جامعہ خیر المدارس ملتان کی زیر تعمیر مسجد کے بیسمنٹ میں نماز کی ادائیگی شروع

ملتان (سٹی رپورٹر)جامعہ خیر المدارس کی عظیم الشان زیر تعمیر مسجد کے بیسمنٹ میں نماز کی ادائیگی شروع ہو گئی افتتاحی تقریب کا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

باقاعدہ انعقاد کیا گیا جس میں مولانا حنیف جالندھری نے پہلی نماز مغرب کی امامت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ اور وفاق المدارس کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہاہے کہ دین کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ناموس رسالت ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے آج نبی کریم ؐ کی ناموس پر حملے ہو رہے ہیں جو افسوسناک ہیں قانون ناموس رسالت میں کسی ترمیم کی گنجائش نہیں اور علماء ترمیم ہونے بھی نہیں دیں گے۔ نئی نسل کو مغربی تہذیب ٗ اغیار کی تقلید سے بچانا ہو گا، تمام تر کامیابی صرف اسؤہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، اس کے علاوہ کسی بھی نظام میں کامیابی نہیں ٗ امن صرف اسلامی نظام سے ہی وابستہ ہے مولانا عبدالرزاق اسکندر نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جہاں تعلیم دی وہاں تربیت بھی کی، انہوں نے کہا کہ علماء کرام اللہ کی طرف سے چنے ہوئے ہیں اور اللہ کی سرکار کے لوگ انہیں مشکلات ٗ مصائب سے گھبرانا نہیں چاہیے، مولانا نے مزید کہا کہ نبی کریم ؐ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا کہ دین ٗ شاہدین ٗ غائبین تک پہنچا دیں آج مدارس کی دینی تعلیم اسی سلسلے کی کڑی ہے اور اہل مدارس نبی کریم کے فرمان پر عمل پیرا ہیں مولانا عبدالرزاق اسکندر نے مزید کہا کہ دینی مدارس نے دین کی اصل روح کو سنبھالا ہوا ہے یورپ کے لوگ سمجھتے ہیں دین اصل حالت میں پاکستان اور برصغیر کے مدارس میں ہے عرب کی یونیورسٹیوں میں نہیں، مولانا حنیف جالندھری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد و مدارس کو آباد رکھنا مسلمانوں کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا مدارس اور مساجد کے معاملات میں رکاوٹ ڈالنا دین میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مولانا امداد اللہ، جامعہ خیر المدارس کے استاذ الحدیث مولانا محمد عابد مدنی دارالعلوم کراچی کے مولانا راحت علی ہاشمی نے بھی خطاب کیا ، مولانا محمد عابد مدنی نے اپنے خطاب میں مولانا حنیف جالندھری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طیب ثانی قرار دیا اور کہا کہ جو حضرت قاری محمد طیب قاسمی صاحب ؒ ٗ کو جو نسبت مولانا قاسم نانوتوی ؒ کے ساتھ تھی وہی نسبت مولانا حنیف جالندھری کو مولانا خیر محمد جالندھری سے نسبت حاصل تھی۔ تقریب میں مولانا منظور احمد استاذ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان، مولانا امداد اللہ ناظم وفاق صوبہ سندھ، مولانا حسین احمد ، مولانا ارشاد احمد، مفتی طاہر مسعود، مولانا شمشاد احمد، قاری محمد اقبال، قاری محمود احمد، مولانا ازہر، مولانا احمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالمنان، مولانا نجم الحق، مولانا عمر فاروق سیال، مولانا شمس الحق جالندھری ، مولانا سلطان محمود ضیاء ، عرفان احمد عمرانی سمیت تمام اساتذہ جامعہ اور ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے ممتحنین وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر