پولیس اور حساس اداروں کا عابد پورہ میں سرچ آپریشن‘ 11 مشکوک افراد گرفتار، تھانہ بی زیڈ یو کے علاقے سے بھی 2 مشتبہ زیر حراست

پولیس اور حساس اداروں کا عابد پورہ میں سرچ آپریشن‘ 11 مشکوک افراد گرفتار، ...

ملتان (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ قطب پور(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے علاقے عابد پورہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔11 مشکوک افراد گرفتا ر کر۔مزید معلوم ہوا ہے کہآپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، جبکہ اس دوران میں 80گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،190افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔دریں اثناء تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد پختون ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر