پیپلز پارٹی فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن ہے‘ یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن ہے‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان ( نیوز رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن کر رہی ہے اور عوام کے حقوق کے لئے ایوانوں میں اپنی آواز بلند کر رہی ہے پانچ سالہ کی نااہلی پر صبروتحمل کا مظاہر ہ کیا اور اپیل تک نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی کی قیادت میں وفد سے نااہلی کی مدت ختم ہو نے پر مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر ابراہیم میتلا، پیر سید امام شاہ، پیپلز پارٹی کے ررہنما فرحان گیلانی، ینگ گیلانی کے رہنما سید تصویر گیلانی، سید سبطین گیلانی ، سید صدر الدین گیلانی، سید مبشر گیلانی، سید فر حان گیلانی ، نورالحق ، جہانگیر بھی ہمراہ تھے ۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر