پنجاب حکومت کی ہدایت کے باوجود یکم مئی کی تقریبات، ریلیوں کے دوران سکیورٹی نہ ہونے کے برابر

پنجاب حکومت کی ہدایت کے باوجود یکم مئی کی تقریبات، ریلیوں کے دوران سکیورٹی ...

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجودیوم مئی کے موقع پرسیکورٹی کے انتظامات فول پروف نہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بنائے گئے۔ریلیوں اورتقاریب کے دوران سیکورٹی نہ ہونے کے برابر۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے ملک میں جاری صورتحال کے پیش نظررحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوہدایت جاری کی تھی کہ وہ اپنے اضلاع میں یوم مئی کے موقع پرہونے والی تقاریب، ریلیوں، جلوسوں اورسیمینارزکی سیکورٹی فول پروف بنائیں تاہم حکومتی احکامات پرعملدرآمدکی بجائے ضلعی حکومت اورپولیس نے سیکورٹی انتظامات فول پروف نہ کیے گزشتہ روزیوم مئی کے موقع پرنکالی جانے والی ریلیوں، منعقدہ تقاریب اورسیمینارزپرپولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات یقینی نہ بنائے گئے جس کی وجہ سے شہری خوف وحراس میں مبتلارہے‘ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی حکومت اور پولیس ذرائع کے مطابق یوم مئی کے لیے سیکورٹی کے تمام ترانتظامات یقینی بنائے گئے تھے۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر