ہوشربا مہنگائی نے زندگی گزارانا دشوار بنا دیا‘ رکشہ ڈرائیورز
ملتان(سپیشل رپورٹر ) موجودہ ہوشربا مہنگائی میں رکشہ ڈرائیوروں کو معاشی بدحالی کی وجہ سے زندگی گزارنا مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔ رکشہ ڈرائیور دن بھر محنت کرکے بھی اپنے اہل و عیال کی فاقہ کشی میں کمی نہیں کر پا رہے۔ بھاری جرمانے جو ناجائز چالان کرکے پولیس وارڈن چٹ تھما دیتے ہیں۔ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )وہ روزمرہ موت کی اذیت سے کم نہ ہے جبکہ بڑی گاڑیوں میٹرو بس پر حکومت لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے۔ صرف اور صرف غریب رکشہ ڈرائیورز ان محنت کشوں پر بجلی گرتی ہے جو قرین انصاف نہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رکشہ ڈرائیوروں کے چالان میں کمی ، پاسنگ ٹوکن میں کمی کی جائے اور شہر بھر کی تمام اہم جگہوں شاہراہوں ، پلازوں اور ہسپتالوں کے باہر باقاعدہ طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کی جائے تاکہ رکشہ ڈرائیور باعزت شہری ہوتے ہوئے اپنے اہل وعیال کا گزر بسر کرسکیں۔ بصورت دیگر مظلوم کی آہ سے حکمران بچ نہ پائیں گے۔ یہ بات پرویز اقبال صدر پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز ضلع ملتان نے یوم مئی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریلی میں سرپرست اعلیٰ ملک جاوید محمد رمضان ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مبشر حسن ، منا بھائی ، محمد سرور ، ارشاد علی ، کاکا بھائی ، خالد ، محمد ظفر ، ملک عزیز ، محمد رفیق عرف کاکا ، محمد طارق ، محمد عمیر ، محمد جانی ، کاشف کھوکھر ، ناصر بٹ ، محمد شہباز ، ملک حاجی الطاف ، چوہدری شفیق ، مجاہد خان ، حبیب قریشی کے علاوہ رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رکشہ ڈرائیورز