مسئلہ کشمیر پرترک صدر کی ثالثی کی پیش کش،بھارتی میڈیا سیخ پا

مسئلہ کشمیر پرترک صدر کی ثالثی کی پیش کش،بھارتی میڈیا سیخ پا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا ترک صدر طیب اردوان کی پاک بھارت مذاکرات میں مدد کی پیش کش پر چراغ پا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے مہمان ترک صدر سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر اور کرد باغیوں کے معاملے کو ملانے کی ناکام کوشش کی۔بھارتی صحافی نے طیب اردوان سے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ ہے تو کرد باغیوں کا مطالبہ بھی آئینی ہے ،جس پرترک صدرنے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ آپ سیبوں کا موازنہ مالٹے سے کرکے بڑی غلطی کررہے ہیں۔رجب طیب اردوان نے بھارتی صحافی کو بتایا کہ ترکی کو کرد عوام سے نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم سے مسئلہ ہے جموں کشمیر اور کرد باغیوں کے مسئلہ میں کوئی بات مماثل نہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ جموں کشمیر علاقائی تنازع ہے، یہاں حالات بالکل مختلف ہیں،آپ کردوں کی بغاوت کو کشمیر تنازعے سے ملانے کی غلطی نہ کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول