گلگشت کے علاقے سے 2 سالہ بچی اغوا‘ پولیس 2 گھنٹے بعد پہنچی

گلگشت کے علاقے سے 2 سالہ بچی اغوا‘ پولیس 2 گھنٹے بعد پہنچی

ملتان(کرائم رپورٹر) بستی بھٹہ کی رہائشی بشریٰ بی بی اپنی بہن کے ساتھ باہر کھیل رہی تھی جیسے2 موٹرسائیکل سوار اٹھا کر فرار ہو گئے جس پر اس کی چار سالہ بہن نے گھر آ کر بتایا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

15 پر کال کی گئی جس پر پولیس تھانہ گلگشت کی ایس ایچ او ناظمہ مشتاق 2 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور جاتے ہی متاثرین کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور متاثرین سے تفتیش شروع کی گئی جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا تاہم ایس ایچ او متاثرین کو تھانے آنے کا کہ کر واپس آ گئی اہل علاقہ نے سی پی او ملتان احسن یونس سے ایس ایچ او کے خلاف سخت ایکشن لینے مطالبہ کیا ہے وا ضح رہے کہ پولیس نے اغوا ہونے والی بچی کے لئے نہ تو ناکہ بندی کی اور نہ ہی تاحال کسی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے بلکہ پولیس اسے من گھڑت کاروائی قرار دے رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر