کبیر والا‘ نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ نوزائیدہ چل بسا

کبیر والا‘ نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ نوزائیدہ چل بسا

کبیروالا( نا مہ نگار)نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،نو زائیدہ بچہ دو گھنٹے بعد ہی چل بسا ، بھا ری فیس لینے کے با وجودبچے پر منا سب تو جہ نہ دی گئی ،آکسیجن دستیاب نہ تھی ،وررثا ء نے نعش احتجاجاََسڑک پر رکھ دی،روڈ بلاک کر دیا،‘ ڈاکٹر کا موقف ،تفصیل کے مطابق نواحی بستی سیال مشین (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کا رہا ئشی محمد سلیم اپنی بیوی کو ڈلیوری کیس کے لئے ملتان روڈ پر قائم العباس کا شف ہسپتال لایا جہاں اسکی بیوی کا رات گئے ڈاکٹر عمارہ نے آپر یشن کیا جس دوران اسکے ہاں بیٹا پیدا ہوا ورثاء کے بقول لیڈی ڈاکٹر آپریشن کے فوری بعد بھا ری دیس وصول کرتے چلی گئی جب کہ ہسپتال کے عملہ نے بچے کی سانسیں اکھڑ نے کی شکا ئت کے با وجود آکسیجن نہ دی جس وجہ سے بچہ کی جان چلی گئی بچے کے فوت ہو جا نے پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہسپتال کے سامنے نعش رکھتے ملتان روڈ بلاک کر دی جس دوران سڑک کی دو نوں طرف ٹریفک کی لا ئنیں لگ گئیں دوران احتجاج متا ثرہ خاندان ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقد مہ کا مطالبہ کرتا رہا رابطہ کر نے پر ہسپتال انتظا میہ نے بتایا کہ انہوں نے آپر یشن ورثاء کے تقاضے پر ہی کیا تھا اس میں عملہ کا کوئی قصور نہ ہے۔

لیڈی ڈاکٹر غفلت

مزید : ملتان صفحہ آخر