میدان کھلا ہے ، اپوزیشن آئے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کرے ، گورنر

میدان کھلا ہے ، اپوزیشن آئے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کرے ، گورنر

 ملتان (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ نہیں رکنا چاہیئے روکاوٹیں ڈالنے والوں (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کو فہم و فراست کا مظاہرہ کر نا چاہیئے اپوزیشن 2018 کا انتظار کرے میدان کھلا ہے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کرے بھر پور انداز سے ترقیاتی کام جاری ہیں جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا روز گار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف جس طرح ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔ حکومت عوامی مسائل کو حل کر نے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امیر آباد پارک کی تزئین نو کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پر چیئر مین پی ایچ اے جلال الدین رومی، ایم پی اے خولہ امجد،دپٹی کمشنر نادر چٹھہ،ملک آصف رفیق رجوانہ،ملک کاشف رفیق رجوانہ ، ڈپتی میئر ملتان حاجی سعید احمد انصاری، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رجوان قدیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نصیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سعد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر قیصر عباس، بلال بٹ،اطہر ممتاز، ملک اعجاز رجوانہ،مہر اظہر چاون، ملک منیر کالرو،ملک ناصر کمبوہ عمر فاروق بھٹی،، مرزا نعیم بابر، خلیل خان بابر، ملک ناظر،شاکر حسین شاکر،قیصر گجر اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔امیر آباد پارک کی تزئین و آرائش پر دوکروڑ اکتالیس لاکھ تینتیس ہزار روپے کے اخراجات آئے ہیں جس سے پارک میں بچوں کے لئے جھولے،واکنگ ٹریک،خوبصورت پودے اور پھول لگائے گئے ہیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا آبائی علاقہ ہے مجھے اس سے خصوصی محبت ہے اور یہاں آکر اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور آپ لوگوں کی خدمت کر نا میرے لئے باعث اعزاز ہے میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ علاقے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدا مات کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اس علاقے کے سکول کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دے دیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ اس کو ہائی کی سطح تک لایا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسران کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ملک آصف رفیق رجوانے کہا کہ یہ پارک انتہائی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا یہاں برے بڑے گڑھے تھے جن میں پانی جمع رہتا تھا اور آلودگی پھیلتی تھی مگر آج یہ پارک ایک صحت افزاء مقام میں تبدیل ہو چکا ہے یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے اور پورے علاقے اور شہر میں ترقیاتی منصو بوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے یونین کونسل چیئر مین ملک اعجاز رجوانہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی کاوشوں سے یہ مسئلہ حل ہو ا ہے اس علاقے کی بد صورتی خوبصورتی میں تبدیل ہو گئی ہے اہل علاقہ کو چاہیئے کہ اس پارک کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں مکمل تعاون کرے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پارک کا افتتاح کیا اور انہوں نے پارک میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگا یا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر