کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کینسر بن چکی،تحریک انصاف

کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کینسر بن چکی،تحریک انصاف

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین نے کہا ہے کہ ظلم ‘ناانصافی ‘کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے ‘حکمران اقتدار نہیں ملک اور قوم کو بچانے کیلئے سوچیں ورنہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو جائیگا ۔احتساب کامطالبہ کوئی جر م نہیں‘ ہم ملک میں امیر اور غر یب کیلئے ایک جیسا قانون اور انصاف چاہتے ہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہزاروں فیکٹر یاں اور کارخانے بند ہو چکے ‘حکمران مزدوروں کے مسائل ‘غر بت ‘مہنگائی ‘بے روگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید‘سابق صدر اعجاز احمد چوہدری ‘ تحر یک انصاف لاہور اربن کے صدرولید اقبال ‘سیکرٹری جنرل حماد اظہر ‘مر کزی پالیسی کونسل لیبر رانا عبد السیمع سمیت دیگر نے تحر یک انصاف اربن لاہور میں مزدوروں کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کے کارکنا ن بھی کثیر تعداد میں شر یک تھے۔چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ یں ظلم ‘ناانصافی ‘کر پشن اور بیڈ گورننس سے ملتی ہے اور ایسے مسائل ملک کو تباہی کا شکار کر رہے ہیں جن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں احتساب کے ساتھ ساتھ غر یب اور امیر کیلئے ایک جیسا انصاف اور قانون بھی یقینی بنایا جائے ۔ مزدوروں کے مسائل کا خاتمہ صرف انصاف کی فراہمی سے ممکن ہوگا۔ عمران خان غر یبوں او ر مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ملک سے کر پشن کے خاتمے کا مطالبہ پورا ہوجائے توتمام مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا بدقسمتی سے موجودہ حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں مگر حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ان کو کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جو ملک کو بحرانون سے نکال سکتی ہے۔ ولید اقبال اور حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔اس میں کوئی شک نہیں موجودہ حکمران مزدوروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول