عمران خان کو نواز شریف فوبیا لاحق ،تنقید برائے تنقیداں کا مشغلہ ہے :امیر مقام

عمران خان کو نواز شریف فوبیا لاحق ،تنقید برائے تنقیداں کا مشغلہ ہے :امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا میں چارنئے سٹیڈیم کاقیام خوش آئند ہے جس سے فاٹامیں کھیلوں کوفروغ ملے گااورٹیلنٹ کواپنی مہارت دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے انعقادایک صحت مندمعاشرے کوجنم دیتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دوسراگورنرخیبر پختونخوافاٹایوتھ سپورٹس فیسٹیول 2017کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔انجینئرامیرمقام نے کاکہاکہ کاش عمران خان اپنے انتخابی وعدے یادرہتے،ہرتحصیل سٹیڈیم بنانے کے وعدوں وطاق نسیان میں رکھ دیاہے اوراب یوتھ کیلئے عملی کام کیلئے خان صاحب کے پاس چندلمحے بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوصرف نوازشریف فوبیاہوگیاہے اورتنقیددرتنقیدہی انکامشغلہ ہے،انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بشمول خیبرپختونخواپورے ملک میں حکومت بنائیگی اورکھیلوں کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول