لوند خوڑ میں کتے کے کاٹنے سے 50سالہ شخص جاں بحق

لوند خوڑ میں کتے کے کاٹنے سے 50سالہ شخص جاں بحق

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) لوند خوڑ میں کتے کے کاٹنے سے 50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا صفدر شاہ گندم کاٹنے میں مصروف تھاکہ اچانک کتے نے حملہ کیا لوگوں نے کتے کو گولی مارکرمارڈالاتفصیلات کے مطابق لوند خوڑ کے علاقہ کالوشاہ کے 50سالہ شخص صفدر شاہ ولد گلاب شاہ کھیتوں میں گندم کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک ان پر کتے نے حملہ کیا اور ان کو شدید زخمی کیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیااہل علاقہ نے کتے کو گولی مارکر ہلاک کیا جبکہ زخمی شخص صفدر شاہ ایل آر ایچ پشاور میں دو دن موت وحیات کی کشمکش کے بعد جاں بحق ہوگیا جس کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

مزید : کراچی صفحہ اول