گورنر پنجاب کی یوسی 33 کے چیئرمین اعجاز فخر کے برادر نسبتی کے انتقال پر گھر جا کر تعزیت

گورنر پنجاب کی یوسی 33 کے چیئرمین اعجاز فخر کے برادر نسبتی کے انتقال پر گھر ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے چیئر مین یونین کونسل 33 چوہدری اعجازفخر کے برادر نسبتی سید رضوان (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

گیلانی کے انتقال پر چوہدری اعجاز فخر کے گھر جا کر تعزیت اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اس کے درجات کو بلند کرے۔گورنر پنجاب نے مرحوم کے بھائی سید کامران گیلانی اور صاحبزادے سید طلحہٰ گیلانی اور سید ارحم گیلانی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خاندان کو اس صدمے کو برداشت کر نے کا حوصلہ اور ہمت دے۔اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ ،عمر فارو بھٹی، ملک ناصرکمبوہ، ملک اشفاق رجوانہ اور ملک اکبر رجوانہ بھی موجود تھے۔

گورنر تعزیت

مزید : ملتان صفحہ آخر