ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں یوم مئی کی مناسبت سلے ریلیوں کا انعقاد

ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں یوم مئی کی مناسبت سلے ریلیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ،اضلاع ( نمائندگان پاکستان )ملک کی دیگر علاقوں کی مٹہ میں بھی یوم مزدور پہلی بار شاندار طریقے سے منائی گئی مٹہ بازار کے تمام مزدوروں کیلئے کھانے کی خصوصی بندوبست کی گئی جس میں مٹہ بازار کی تمام مزدوروں اور ریڑھی فروشوں نے شرکت کی اس پہلے ان مزدوروں نے مٹہ بازار کالج چوک سے لیکر محمد خان بازار تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ میں سٹیٹ لائف مٹہ ایجنسی افس کی افتتاح کی موقع پر پہلی بار یوم مزدور کی موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا اور مٹہ بازار کی تمام مزدورں کیلئے خصوصی کھانے کی بندوبست کی گئی تھی جس میں تمام مزدوروں اور ریڑھ بانوں اور دیگر افراد نے شرکت کی اس سے پہلے مٹہ بازار کے تمام مزدوروں نے مٹہ بازار کے کالج چوک سے محمد خان بازار دوبئی پلازہ تک ایک ریلی بھی نکالی اور مزدور یکجہتی کا مظاہرہ کیا دریں اثناء اس کی بعددوبئی پلازہ میں سٹیٹ لائف مٹہ ایجنسی دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوا افتتاح سٹیٹ لائف زونل سربراہ عبدالروف نے اوردیگر مہمانوں نے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور سٹیٹ لائف کے سیکٹر ہیڈ مظفر خان سیل افسر محمد ایوب ہاشمی ایریا منیجر حضرت علی سلزمنیجر محمد علی خیر الحکیم حکیم زئی سید ناصرعلی شاہ یس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان حافظ اللہ شاہ میاں عبدالولی خان طارق محمد کریم اللہ عالم خان ھدایت اللہ قاضی دلدار شاہ جاوید اقبال اوردیگر افراد بھی موجود تھے یوم مزدور کے حوالے سے صوابی میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے محنت کشوں نے ایک بڑی ریلی نکالی ۔ اس موقع پر پی ڈبلیو ایف کے رہنماؤں اسلم عادل ، شوکت علی انجم ، فضل حکیم ، عابد حسین ، نورا لا مین یوسفزئی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بھی ملک بھر کے غریب محنت کش اور ان کے بچے عدم سہولیات اور کم تنخواہوں کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جب کہ لیبرڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار لیبر قوانین پر عمل در آمد نہیں کر رہے ہیں۔ اور یوں محنت کشوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں میں مخلوط نظام تعلیم کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ کسی صورت اس غیر اسلامی اور غیر پختون روایات اقدام کو کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کے درجہ چہارم ملازمین کو جلد از جلد پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس دیا جائے محکمہ لیبر تمام اداروں پر چیک رکھے تاکہ وہ لیبر قوانین پر عملدر آمد کر سکے سن کوٹہ پر عملدر آمد کیا جائے پنشن کے حصول کو آسان بنایا جائے گدون کے ورکرز کو ویلفیئر بورڈ میں نمائندگی دی جائے اسی طرح گدو ن اسٹیٹ میں ڈائنا پاکستان کمپنی کئی سال سے بر طرف چالیس ملازمین کو جلداز جلد بحال کیا جائے ورنہ پندرہ مئی کو صوابی میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائیگا گدون صنعتی بستی میں لیبر لاء پر عملدر آمد کیا جائے محکمہ ایریگیشن صوابی میں یونین کے مشورے سے تقرریاں کی جائے کلرکس اور بلدیاتی ملازمین کے لئے جلد از جلد سروس سٹرکچر کا اعلان کیا جائے جب کہ آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فی صد تک اضافہ کیا جائے کیونکہ آج کے اس مہنگائی کے دور میں غریب سرکاری ملازمین اپناگھر چلانے سے قاصر ہے لہٰذا حکومت کو اس بجٹ میں انہیں بھر پور ریلیف دینا چاہئے #یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پی پی پی پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام چوک یادگار جلسے میں پی پی پی پی کے 12 تحصیل پبی کا جلوس پی پی پی پی کے 12 کے صدر محمد الیاس کی قیادت میں سہ پہر 3 بجے مین بازار پبی سے روانہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام چوک یادگار میں 4 بجے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہو رہا ہے۔جس میں پی پی پی پشاور،پی پی پی پشاور سٹی،پی پی پی ضلع نوشہرہ اور پی پی پی ضلع چارسدہ کے پارٹی کارکن بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔جلسہ عام سے پی پی پی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب اور پارٹی کے دیگر صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔پی پی پی پی کے 12 تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس سہ پہر 3 بجے مین بازار پبی سے ایک بڑا جلوس جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گا۔ مزدوروں کے تنخواہوں اور پنشن میں سوفیصد کا اضافہ کیا جائے ، مزدوروں کو دس یا پندرہ فیصد اضافے پر ٹر خانے کی کوشش کی گئی تو اس کی سخت مظاھمت کی جائیگی پارلیمنٹرین اپنی تنخواہوں میں 250فیصد کا اضافہ کر تے ہیں تو قومی خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا اور اگر مزدور کی تنخواہ اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کی بات کی جائے تو فوری قومی خزانے پر بوجھ کا واویلا مچا یا جاتا ہے اے این پی مزدوروں کسانوں اور ہاریوں کی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئیندہ بھی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ان خیالات کا اظہار اے این پی تحصیل ٹوپی کے رہنما خانزادہ شاہ نواز خان نے یوم مئی کے حوالہ سے این وآئی او کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم مئی 1886ء شکاگوں کے ان مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنی حقوق کیلئے آواز اُٹھائی اور چودہ گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے اوقات کا ر کامطالنہ کیا جس کے یاداشت میں ان لوگوں پر گولیاں بر سائی گئی اور ان کی آواز کو بزور قوت دبانے کی کوشش کی گئی مگر آج 131 سال بعد ان لوگوں کا جنہوں نے ظلم اور بر بریت کا مظاہرہ کیا تھا کوئی نام لینا والا نہیں اور ان نہتے مزدوروں کا دن دنیا بھر میں نہایت عقیدت منایا جاتا ہے ۔یکم مئی کے مناسبت سے تحصیل تنگی کے علاقہ شمالی ہشتنغر سنگارپور میں ایک جلسہ کا انعقا د کیا جائیگا ۔یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ جلسہ پاکستان مزدور کسان پارٹی شمالی ہشتنغر کے صدر غلام رحمن کے رہایش گاہ پر آج دو بجے منعقد ہو گا ۔مزکورہ جلسہ میں پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی ،صوبائی اور مقامی قائدین سمیت پاکستان مزدور کسان پارٹی کے کارکنا ن شرکت کرینگے ۔پاکستان مزدور کسان پارٹی شمالی ہشتنغر کے صدر غلام رحمن نے غریب مزدور کسان سے جلسہ میں شرکت کی اپیل کی ۔ پیپلز پارٹی لویر دیر کے زیر اہتمام یوم مزدور کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں رکشہ ڈرائیورز ،مزدوروں اور عام شہر یوں کی کثیر تعداد میں شر کت ،شرکا ء نے اس موقع پر کتبے اور بینر اُٹھارکھے تھے جس پر مزدوروں کے حقوق حوالے سے نعرے درج تھے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمر گرہ میں یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں پی پی پی کے کار کنوں،مزدوروں ، سماجی تنظیوں،اور سول سوسایٹی کے نمایندوں نے شرکت کی اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے پی پی پی لویر دیر کے صدر محمود زیب خان، سیکر ٹری اطلاعات وضلعی کونسلر عالم زیب ایڈو کیٹ ،سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈو کیٹ، ڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کے صدر جہان بہادرایڈوکیٹ، سماجی ورکر اکبر خان ، تاجر برادری کے پر ویز عادل ،شہاب اتمانی و دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ مزدورں کا استحصال بر داشت نہیں کیا جایگا ۔یکم مئی یو م مزدو ر کے حو الے سے پبی سٹیشن بازار میں مائینز لیبر یو نین چراٹ خیبر پختو نخوا کے زیر اہتمام ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شر کت کی تقریب کے مہمان خصو صی ممبر صو با ئی اسمبلی محمد رشاد خان تھے اس مو قع کول ما ئینز لیبر یو نین کے صدر گل نواب جنرل سیکر ٹری حا جی نور اللہ خان محمد بشیر اور دیگر عہدیداران بھی مو جود تھے جلسے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات نور اسلام صدر گل نواب نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کا دن ہمیں مزدوروں کی عطمت کا یاد دلا تی ہے انہوں شکا گو کی مزدوروں کو ذبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی انہوں نے مائینز مزدوروں کے مسا ئل کے بارے میں کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مائینز لیبر کی کو ئی نما ئندگی نہیں ہے گز شتہ چار سا لوں سے مسلسل مائن لیبر کی نمائندگی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اور صو با ئی حکو مت کے تمام اداروں کے دروازے پر دستک دی لیکن کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی اب مجبور ہو کر پشاور ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا ہے صو با ئی حکو مت ورکرز ویلفیئر بورڈ میں نما ئندگی دیں مائن انسپکٹریٹ میں بھی ہمیں کئی مشکلات کا سا منا ہیں ابھی تک ڈیتھ کار ڈ سکا لرشپ حج کو ٹہ وغیرہ نہیں ملا بیور کر یسی ہمیں ایسی شرائط کھڑے کر کے دیتے کہ لیبر مظلوم کو ان کے حق سے دور رکھا جا سکیں حکو مت اس کا بھی نو ٹس لیں انہوں نے کہا کہ سیکر ٹری منرلر نے لیڑ جاری کیا تھا اور اس کو مینٹ میں شا مل کیا تھا کہ معذوران کے لئے اور لیبر کے لئے سیفٹی ٹرئینگ اور ڈیتھ گرا نٹ کو دوسروں صو بوں کے برا بر لا نے کا حکم دیا تھا بد قسمتی سے ابھی تک اس پر عمل در آمد نہیں ہوا صو با ئی حکو مت اس کا بھی نو ٹس لیں انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی رجسٹریشن کے لئے حکو مت کمپنی کو پا بند کر کے رجسٹریشن کو یقینی بنا یا جا ئے خاص کر میاں محمد حیات کول کمپنی کو پا بند کیا جا ئے کہ سینکڑوں مزدوروں کی رجسٹریشن جلد از جلد کریں جبہ خشک کے مائن اونرز جو چراٹ سیمنٹ فیکٹری کی بلاسٹنگ سے متا ثر ہو ئی ہیں ان کے نقصا نات کا ازا لہ کریں اورمرکزی حکو مت فا ٹا میں ہزاروں مزدور کو کول مائن سے وابسط ہیں ان کی فلاح وبہبود کے لئے ورکرز ویلفیئر بورڈ کا قیام عمل لا ئیں انہوں نے کہا کہ یہ انتہا ئی افسوس کی بات ہے کہ حکو مت کو اس انڈسٹری سے اربوں روپوں کی آمد نی ہیں لیکن اس سے وابسط ہزاروں مزدوروں کی فلاح و بہسود کے لئے اس سے قا بل ذکر فنڈ خرچ نہیں کر تے جو انتہا ئی ذ یا دتی ہے انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی رجسٹریشن نہ ہو نے پر ہم احتجا جی تحریک شروع کر ینگے جلسے سے ممبر صو با ئی اسمبلی محمد رشاد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مزدور کو اپنے حق کے لئے اکھٹے ہو نا چا ئیے یو م مزدور کے حوا لے سے دنیا بھر میں ہر سال یو م مئی پر جو مسائل سا منے آتی ہیں ان کو حل کر نے کی بھر پور اقدا مات ہو تے ہیں لیکن پا کستان میں ایسا نہیں ہو تا مزدوروں کو سیا سی وابستگی سے با لا تر ہو کر اتحاد کا مظا ہرہ کریں مزدوروں کے لئے قا ئم ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کر تے اوران کی فلاح کے لئے یو مہ 15 پیسے خرچ کر تے ہیں اور کروڑوں روپے اپنے افسران کی فلاح پر کرچ کر تے ہیں جو مزدوروں کے ساتھ ذیا دتی ہیں انہوں نے مزدوروں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے لئے ایک چا ٹرآف ڈیمانڈ تیار کریں جو مجھے دیں میں اسمبلی کے فلور پر آپ کے لئے آواز اٹھا ؤنگا انہوں نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور جہاں بھی کو ئی حا دثہ پیش آیا تھا تو میں آپ کے ساتھ تھا اور رہو نگا جلسے کے اختتام پر ایم پی اے محمد رشاد خان صدر گل نواب جنرل سیکر ٹری حا جی نور اللہ اور نور اسلام کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر ریلی نکا لے جو پبی پر یس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا