مشال قتل کیس میں پانچ ملزمان کی عدالت میں پیشی

مشال قتل کیس میں پانچ ملزمان کی عدالت میں پیشی

مردان (بیورورپورٹ) مشال قتل کیس میں پانچ ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا آج منگل کو 10ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاع عامہ کے طالب علم مشال خان کے قتل واقعے میں ملوث پانچ ملزمان جن کی جسمانی ریمانڈ ختم ہوگئی تھی یکم مئی کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے پانچوں کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیاادھر پولیس ذرائع کے مطابق آج منگل کے روز اس غیر معمولی کیس میں ملوث دس ملزمان کی جسمانی ریمانڈ ختم ہورہی ہے جنہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول