پارٹی میں تمام عہدے میرٹ پردیئے جائیں گے،امیر مقام

پارٹی میں تمام عہدے میرٹ پردیئے جائیں گے،امیر مقام

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخو ااورفاٹاکے رہنماؤں اورکارکنوں نے قرار داد پاس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام پربحیثیت صوبائی صدر اورڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی وجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاویدعباسی پربحیثیت صوبائی جنرل سیکرٹری مکمل اعتمادکااظہارکیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی کونچلے سطح سے منظم ومستحکم کرنا میرااورمیری ٹیم کانصب العین ہے اورجس کی تکمیل کیلئے تمام لیڈرشپ اورکارکنوں مشاورت اورمعاونت درکارہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تمام عہدے میرٹ کی بنیادپردیئے جائیں گے،تمام ونگزخواہ وہ یوتھ ونگ،خواتین،لیبر،ایم ایس ایف اورسوشل میڈیاہوسب کوپارٹی نظم وضبط کے مطابق کام کرناہوگااورصوبائی صدروجنرل سیکرٹری کوجواب دہ ہوں گے

امیر مقام

مزید : کراچی صفحہ اول