ویگن کی ٹکر سے میاں بیوی ٹرالی الٹنے سے 2مزدار جاں بحق ، مسافر کوچ نے کار ڈرائیور سمیت روندڈالی

ویگن کی ٹکر سے میاں بیوی ٹرالی الٹنے سے 2مزدار جاں بحق ، مسافر کوچ نے کار ...

 ملتان، ہارون آباد، اڈا بھاگل(کرائم رپورٹر، نمائندگان) تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے میاں بیوی، گندم سے لدی ٹرالی الٹنے سے 2مزدور جاں بحق مسافر کوچ نے کار روند ڈالی، ڈرائیور چل بسا اس سلسلہ میں ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق گزشتہ روز قادرپورراں بائی پاس پر موٹر سائیکل سوا(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ر55سالہ اللہ دتہ اپنی بیوی 45سالہ خورشید بی بی کے ہمراہ جارہا تھا اسی اثناء میں تیز رفتار مسافر ویگن نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری اور روندتا ہوا فرار ہوگیا۔حادثے کے بعد اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر اکٹھا ہوگئے،اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی تاہم ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کیمطابق نواحی چک 23/24تھری آر لالیکا کے قریب گندم کی بوریوں سے لدی ٹرالی شہر کی جانب آرہی تھی کہ ٹرالی کی سائیڈوں پر لگے لکڑی کے بالے جو گندم کی بوریوں کا وزن برداشت کر سکے اور ٹوٹ گئے ،جس کی وجہ سے ٹرالی کے اوپر لدی ہوئی گند م کی بوریاں نیچے گر گئیں جس کے باعث ٹرالی اور ٹریکٹر الٹ گئے ٹرالی کے اوپر لدی ہوئی گندم کی بوریوں پر سوئے ہوئے مزدور ٹرالی سے گرنے والی بوریوں کے نیچے دب گئے جن میں نعیم عرف کالا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عبدالحمید کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کیا گیا مگر وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا ،جبکہ عبد الجبار ،محمد افضل ،عثمان غنی ،رمضان اور محمد ریاض زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں پہنچا دیاگیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ اڈا بھاگل سے نمائندہ پاکستان کیمطابق MMروڈچوک اعظم شہر میں صبح سویرے تیز رفتاری پنڈی کوچ نے کراچی سے چوک اعظم پہنچنے وا لی سذوکی کار کو کچل دیا کار ڈرائیور بشیر احمد (رقیق آباد چکنمبر 404..TDA موقع پرجان بحق بیٹا اور دیگر دو مسافر شدید زخمی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر