خاندانی دشمنی‘ 60 سالہ شخص فائرنگ سے زخمی‘ نشتر منتقل

خاندانی دشمنی‘ 60 سالہ شخص فائرنگ سے زخمی‘ نشتر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر )کزن نے خاندانی دشمنی پر 60سالہ کزن کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ جسے ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کہ سکندرآباد بستی جھکڑ کے رہائشی خادم حسین کے بھانجے شوکت حسین کی فدا حسین کی بیٹی اکبر بی بی سے کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی بعدازاں اکبر بی بی نے شوکت حسین سے طلاق لے لی،اور سہیل سے شادی کر لی،جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان رنجش چل رہی تھی،اس بنا پر فدا حسین نے اپنے60سالہ کزن خادم حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،جسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔