جمرود میں پی پی پی نے عالمی یوم مزدور مناتے ہوئے امن ریلی نکالی

جمرود میں پی پی پی نے عالمی یوم مزدور مناتے ہوئے امن ریلی نکالی

جمرود(نمائندہ پاکستان)محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔یوم مئی ان اعظیم محنت کشوں کی قربانی یاد دلاتی ہے جب شیکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کی نظر انے پیش کئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پاٹی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی آفریدی ، فاٹا کے رہنما جنگریزمہمند،کامریڈانورزیب،اعجاز یوسفزئی،ریاض یوسفزئی اور پی وائی او فاٹا کے صدرگل بہادر نے جمرود میں مزدوروں کے عالمی دن منانے کے مناسبت منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں مزدوروں کی شرح دوسرے علاقوں کے نسبتًا زیادہ ہیں کیونکہ گزشتہ دس سالوں میں ہم بہت کچھ کھوچکے ہیں جن میں مال اور قیمتی جانیں بھی شامل ہیں ہمارے ایجنسی کا انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو چکا تھا سکول ویران ہوگئے تھے تعلیم صرف کتابوں تک محدود ہو چکی تھی جس کی وجہ سے ہمارے بچے زیور تعلیم سے محروم رہے اور میرا کل کا ڈاکٹر آج کا مزدور بن گیاہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی میں روزگار سیکم شروع کی جائے اور پاکستان لیبرقوانین کو فاٹا میں بھی لاگو کیا جائے جس سے ہمارے مزدورطبقے کو اپنا روزگار فراہم ہو سکے گا جس کے پیسوں سے وہ اپنے بچے کو پڑھا لکھا کر مستقبل کا انجینئر بنا سکے حکومت کی اس اقدام سے ملک کی ترقی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ وہ قومی اداروں کی نجکاری کو نامنظور کرتے ہیں کیونکہ یہ مزدور طبقہ کے ساتھ ظلم ہیں بعدازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے مزدوروں کے حقوق کیلئے امن ریلی نکالی جوکہ جمرود پریس کلب سے شروع ہوکر جمرود بازار سے گزر کر جلوس کی شکل اختیار کر گئی اور باب خیبر پر اختتام پزیر ہو گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر