جمرود کے علاقہ علی مسجد میں پولیٹکل انتظامیہ نے دس کنال اراضی پر پوست کی کاشت کو تلف کیا گیا

جمرود کے علاقہ علی مسجد میں پولیٹکل انتظامیہ نے دس کنال اراضی پر پوست کی کاشت ...

جمرود(نمائندہ پاکستان)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ علی مسجد کے گاؤں جے کلئے میں دس کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل پولیٹکل انتظامیہ نے تلف کی۔ جمرود اے پی اے ضیاء الرحمٰن مروت ، لائن آفیسر شعیب نے خاصہ دار اہلکاروں کے ہمراہ جے کلئے کا اچانک دورہ کیا اور پوست کی فصل کو تلف کیا۔ اے پی اے ضیا ء الرحمٰن مروت نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل جمرود میں پوست کی کاشت پر مکمل پابندی ہے اور جو بھی یہ فصل کاشت کریگا انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کہ خلاف ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ ہم ہر حال میں اس علاقے سے منشیات کا خاتمہ کرنگے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جمرود پولیٹکل انتظامیہ نے پندرہ کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کیا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر