ن لیگ خیبر پختونخوا اورفاٹا کا امیر مقام پر اعتماد کا اظہار

ن لیگ خیبر پختونخوا اورفاٹا کا امیر مقام پر اعتماد کا اظہار

پشاور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختو نخو ا ا و ر فاٹاکے رہنماؤں اورکارکنوں نے قراردادپاس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام پربحیثیت صوبائی صدر اورڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی وجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاویدعباسی پربحیثیت صوبائی جنرل سیکرٹری مکمل اعتمادکااظہارکیا۔قراردادپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنمااختیارولی نے پیش کی جس پرتمام شرکاء نے ہاتھ اٹھاکراعتمادکااظہارکیاجبکہ دوسری قراردادکے ذریعے سابق صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) پیرصابرشاہ،سابق جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک اورانکی کابینہ کوخراج تحسین پیش کی گئی۔قراردادپشاورمیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایک پروقارتقریب میں پیش کی گئی۔تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئرنائب صدر سرانجام خان نے کی۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختوں خواہ کے تمام پارلیمنٹرین سمیت مسلم لیگی لیڈرشپ نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی کونچلے سطح سے منظم ومستحکم کرنا میرااورمیری ٹیم کانصب العین ہے اورجس کی تکمیل کیلئے تمام لیڈرشپ اورکارکنوں مشاورت اورمعاونت درکارہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تمام عہدے میرٹ کی بنیادپردیئے جائیں گے،تمام ونگزخواہ وہ یوتھ ونگ،خواتین،لیبر،ایم ایس ایف اورسوشل میڈیاہوسب کوپارٹی نظم وضبط کے مطابق کام کرناہوگااورصوبائی صدروجنرل سیکرٹری کوجواب دہ ہوں گے کیونکہ ہمارامقصداورلیڈرایک ہے۔انجینئرامیرمقام نے کارکنوں کی جانب سے بھراعتمادپرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطاکرے کہ لیڈرشپ ، کارکنوں اورخیبرپختونخواکے عوام کی امیدوں پرپورااترسکوں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوااسمبلی کے ممبران کوخراج تحسین پیش کرت ہوئے کہاکہ انکے کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ممبران پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ پارٹی عہدہ ایک چیلنج سمجھ کرقبول کیاہے اورکارکنوں کی اعتمادپرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیبرپختونخواکے عوام کی امنگوں کے مطابق انجینئرامیرمقام کوصوبائی صدرمقررکیا،ہم سب انجینئر امیرمقام کی قیادت میں متحرک ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر