آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ ہیڈ کوارٹر نے میدان مار لیا

آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ ہیڈ کوارٹر نے میدان مار لیا

پشاور(پ ر)خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور باٹا شوز کے تعاؤن سے علامہ اقبال پبلک سکول مندنی ضلع چارسدہ میں 35واں آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے شن کیو کشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا انٹرنیشنل جج و ریفری ونمائندہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO)جاپان (شیھان) صاحبزادہ الہادی نے سپریم جج کے فرائض انجام دیئے جبکہ محمد یاسین ، یاسر، عنایت اللہ، نثار شنواری، شاہد کوبرا، محمد ابراہیم، ملنگ جان، داؤد شنواری اور میرباز ریفریپینل میں شامل تھے۔ مقابلے چھ مختلف ویٹ گروپ میں ہوئے۔(۱)40-کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر TVCپشاور کے شمس العارفین نے گولڈ مندنی کے بلال نے سلور اور باغبانان کے محمد ایوب نے براؤنز میڈل (۲)50-کلو گرام میں سرفراز سنٹر پشاور نے گولڈ چارسدہ کے ریاض نے سلور اور مردان کے حشمت نے براؤنز میڈل(۳)60-کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر TVCکے عبید اللہ نے گولڈ ،عبد الرحمن نے سلور جبکہ مندنی کے بصیر شباب اور مردان کے محمد عمر نے براؤنز میڈل (۴) 70-کلو گرام میں مردان کے عمر گل نے گولڈ ، مندنی کے عزیز الحق نے سلور اور ابرار احمد نے براؤنز میڈل(۵)80-کلوگرام میں ہیڈ کوارٹر TVCکے سیف اللہ نے گولڈ اور محب اللہ نے سلور جبکہ تحصیل برانچ کے جان شیر نے براؤنز میڈل (۶)اوپن ویٹ میں سرفرازسنٹر پشاور کے سلطان نے گولڈ، باغبانان کے محمد شفیق نے سلور اور تحصیل برانچ کے نقیب اللہ نے براؤنز میڈل جیتا۔ مجموعی طور پر 65پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ کوارٹر TVCپشاور نے پہلی پوزیشن جبکہ مندنی ضلع چارسدہ نے 35پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور باغبانان برانچ30پوائنٹس کے تیسری پوزیشن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔اس موقع پر ضلع چارسدہ کے نائب ناظم مصور شاہ ، محمد اسرار PTIورکر تحصیل تنگی ممبر بخت بادشاہ، علامہ اقبال پبلک سکول کے پرنسپل انجنئیر احمد یار ساؤتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ الطاف حسین، جو جسٹو ایسو سی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ، کراٹے ایسو سی ایشن کے نائب صدر شاہ فیصل او ر سینئر جرنلسٹ اعجاز احمد ، محمد الطاف مندنی بھی موجود ہے۔ آخر میں مصور شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں اور ضلع چارسدہ میں ایک بڑے لیول فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر