کرک ،جائیداد تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی
کرک( بیورورپورٹ ) کرک شہر کے نواحی علاقے طورڈھنڈ میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ویلج کونسل طورڈھنڈ کے ناظم فائرنگ سے بال بال بچ گئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا وقوعہ کے مطابق ویلج کونسل طورڈھنڈ کے ناظم حاجی عبد القادر نے تھانہ کرک میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے چچا زاد نبی خان ولد بادشاہ خان کے ہمراہ کرک شہر سے طورڈھنڈ اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں بیٹھے ان کے مخالفین اکبر زمان ، شیر زمان پسران بادشاہ جب ساکن طورڈھنڈ نے ان پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس سے نبی خان سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد ازاں دم تو ڑ دیا گیا اور میں فائرنگ سے بال بال بچ گیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔