چکدرہ ،مردم شماری میں مصروفیت ،پرائمری سکول ایک استاد کے حوالے

چکدرہ ،مردم شماری میں مصروفیت ،پرائمری سکول ایک استاد کے حوالے

چکدرہ(نامہ نگار)مردم شماری میں بیشتر اساتذہ کی ڈیوٹی لگنے سے گدرچکدرہ کاپرائمری سکول محض ایک استاد کے حوالے،سکولوں میں تدریسی عملہ کم ہونے کے باعث زیرتعلیم طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مردم شمای کے دوسرے مرحلے میں بیشتر اساتذہ سے مردم شمای کی ڈیوٹی لگانے سے دیر لوئر کے مردانہ تعلیمی ادارے تقریباََ ویراں ہوگئے ہیں اوران میں شامل گورنمنٹ پرائمری سکول گدرچکدرہ بھی ہے جو اس وقت محض ایک استاد کے رحم وکرم پر ہے حالانکہ ایک استاد پورے سکول کے بچوں کو پڑھانے سے قاصر ہوتا ہے اس صورتحال کی وجہ سے پرائمری سطح کے مردانہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچوں کابہت ساراقیمتی وقت ضائع ہورہاہے،اگرچہ مردم شماری کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں تاہم یہاں کے عوام کامطالبہ ہے کہ بچوں کاقیمتی وقت کے ضیاع کابھی احساس کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر