شبقدر ،بٹگرام میں دو آبہ قومی اتحاد جرگہ کی کوششیں بارآور
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر بٹگرام میں دوابہ قومی اتحاد جرگے نے دو خاندانو ں کے مابین قتل مقاتلے کی دس سالہ دشمنی کا خاتمہ کردیا ۔ سابقہ وزیر اعلی کے مشیر سید معصوم شاہ باچہ کے رہائش گاہ پر دوابہ قومی اتحادجرگہ منعقد ہوا جس میں بٹگرام کے علاقہ دیگر دیہات سے کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ۔ جرگے میں بشیر خان ، عارف خان اور سیاست ،ظریف ،یوسف کے درمیان دس سال قبل معمولی تکرار پر پیدا ہونی والی دشمنی کو ختم کرتے ہوئے فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر کردیئے گئے ۔ یاد رہے کہ فریقین کے مابین دشمنی میں ایک شخص قتل جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ جرگے سے مشران جرگہ سابقہ وزیر اعلی کے مشیر سید معصوم شاہ باچہ، چئیرمین شہریار خان پختونیار ،حاجی رحمت اللہ اور زوطہ خان نے کہاکہ اپنے آنے والے نسلوں کو وراثت میں بندوق کے بجائے قلم دینے کا دور ہے ۔دوآبہ میں گذشتہ صدیوں سے دشمنیوں نے نہ صرف ہماری نسلوں کو تعلیم سے دور رکھا بلکہ معاشی و معاشرتی ترقی میں بھی دیگر علاقوں سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہ اب ان تنازعات اور خاندانی دشمنیوں کو ختم کرکے دوابہ کے تمام علاقوں میں تعلیم اور ترقی لانے کیلئے ماحول کو سازگار بنانا ہوگا ۔ مشران نے کہاکہ دوآبہ کے مختلف دیہات میں گذشتہ ایک سال کے دوران درجنوں خاندانو ں کے مابین دیرینہ دشمنیاں ختم کی گئی ہیں ۔اس موقع پر فریقین بشیر خان ،عارف خان اور سیاست ،ظریف اور یوسف کے درمیان راضی نامہ کرکے فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر کردیا گیا ۔ فریقین نے جرگے کے کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ وہ ائندہ کیلئے وہ بھائیوں جیسے رہے گے ۔ انہوں نے کہاکہ مشران جرگہ کی کوششوں سے ان کے درمیان راضی نامے پر وہ خوش ہیں ۔