بٹ خیلہ ، این وائی او یونین کونسل کوٹ کے انتخابات مکمل

بٹ خیلہ ، این وائی او یونین کونسل کوٹ کے انتخابات مکمل

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) این وائی او یونین کونسل کوٹ کے انتخابات مکمل، عمیر خان کو صدر جبکہ حضرت بلال کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔ عوام کو شعور دینا اور ان کو منظم کر کے اپنے حقوق کیلئے یکجا جدوجہد پر ابھارنا ہی بہتر اور روشن مستقبل کی علامت ہے جس کیلئے نوجوان ہی بہتر اور کارآمد ہے ۔ نوجوان آگے آکر ملک وقوم کی بھاگ ڈور سنبھال لیں۔ضلعی آرگنائزر محسن حساس کا اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل کوٹ کے انتخابات زیر نگرانی ضلعی آرگنائزرمحسن حساس اور احسان الٰہی منعقد ہوئے جس کی تمام تر انتظامات ہارون خان نے ترتیب دئیے تھے۔اس موقع پر علاقہ کوٹ کے سینکڑوں کارکن موجود تھے جنہوں نے سروں پر سرخ ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر این وائی او کوٹ کیلئے عمیر خان کو صدر،عنایت اللہ خان کو سینئر نائب صدر،باسط علی کو نائب صدر آول،ذوہیب احمد کو نائب صدر دوئم،حضرت بلال کو جنرل سیکرٹری،انیس الرحمان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شاہ زیب کو جائنٹ سیکرٹری،گل وہاب کو جائنٹ سیکرٹری آول، محمد عارف کو جوائنٹ سیکرٹری دوئم،محمد انس کو سیکرٹری اطلاعات،اختر زمان کو فنانس سیکرٹری اور سمندر خان کو سیکرٹری ثقافت مقرر کر لئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این وائی او کی ضلعی آرگنائزرمحسن حساس نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپس کی تمام تر رنجشوں کو بھلا کر اکھٹے ہوجاؤ، ایک پی پلیٹ فارم سے کام کرو،تما تر معاملات مذاکرات اور باہمی رضامندی سے حل کرنے کی کوشش کرو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر