پولیس کا تھانہ شہباز گڑھ کی حدود میں کومبنگ آپریشن،41افراد گرفتار

پولیس کا تھانہ شہباز گڑھ کی حدود میں کومبنگ آپریشن،41افراد گرفتار

مردان(بیورورپورٹ) پولیس کا تھانہ شھباز گڑھ کی حدودمیں کومبنگ آپریشن،01مجرم اشتھاری ،06ان رجسٹرکرایہ دار،جرائم پیشہ افراد کے 02سہولت کاروں سمیت 41افراد گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل کامران خان ،ایس ایچ او تھانہ شھباز گڑھ شکیل خان، کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ، ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب کومبنگ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ شھباز گڑھ کے ملحقہ علاقوں بالا گڑھی،اختر آباد،خطاب آباد ،مینز کندے،کوز کندے میں کومبنگ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس میں 01مجرم اشتھاری ،06ان رجسٹرکرایہ دار،جرائم پیشہ افراد کے 02سہولت کاروں سمیت 41افراد کوحراست میں لیا گیا۔آپریشن کے دوران 410 مکانات چیک کرکے06 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔جبکہ اس دوران03کلاشنکوف، 40پستول ،10بندوق,07رائفل اور550 مختلف کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے۔بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ والے 64موٹر سائیکل بھی قبضہ کی گئی۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے50مختلف گاڑیوں، اور80 افراد کا ڈیٹا چیک کیا جس میں32افراد کو زیر دفعہ 107/151 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر