جمرود میں الحاج شاہ جی گل کے جانب سے مزدوروں میں پانچ سو آٹے کے تھیلے و چیک تقسیم

جمرود میں الحاج شاہ جی گل کے جانب سے مزدوروں میں پانچ سو آٹے کے تھیلے و چیک ...

جمرود(نمائندہ پاکستان)سب سے بہترین مزدوری ہاتھ کی مزدوری ہے کیونکہ آپ وہ واحد لوگ ہوجو اپنی ساری کمائی اپنے گھرانے پر خرچ کرتے ہو۔ اگر مزدور نہ ہوتے تو اس دنیا کا سارا نظام ٹپ روک جاتااور دنیا اتنی ترقی نہ کر پاتی جتنا آج کر چکی ہے۔رزق حلال کمانا افضل جہاد ہے اور رزق حلال کمائی میں مرنے والا شہید ہے۔ان خیالات کا اظہار فاٹا پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل نے جمرود کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ ورمنڈوو میلہ میں مزدوروں کیساتھ عالمی یوم مزدور مناتے ہوئے اور غنڈی میں نجی سکول کا دوسرا برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ قبائل میں مزدوروں کو وہی سہولیات اور حقوق دیے جائے جو دوسرے ممالک کے مزدوروں کو حاصل ہیں۔حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور کو انکی پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی انکی اجرت ادا کی جائے۔ انہوں نے مائینز اور کرش پلانٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے ورمنڈوو میلہ میں فوری طبی ادادی مرکز اور ایمبولینس کے اعلان کے علاوہ کام کے دوران زخمی ہونے والے مزدوروں میں دس دس ہزار ، خیبر کرش اینڈ مائینز کے جانب سے مرنے والے مزدوروں کے ورثاء میں تین لاکھ جبکہ پانچ سو مزدوروں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔نجی سکول کی دوسرے برانچ کی افتتاح کرتے ہوئے فاٹا پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ تعلیم روزگار نہیں انسانیت ہے اسلئے ہمیں چاہئے کہ مرد و زن دونوں کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کریں کیونکہ امن اور ترقی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پسماندگی کی بڑی وجہ تعلیم سے دوری اور مناسب سہولیات نہیں فراہم کرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا عزم ہے کہ میں ہر ایجنسی میں ایک ایک یونیورسٹی تعمیر کرنگا تاکہ قبائل کو گھر کی دہلیز پر معیاری اور سستا تعلیم میسر ہو۔انہوں نے روشن پبلک سکول کیلئے سولر سسٹم اور واٹر ٹینکی کا بھی اعلان کیا۔ فاٹااصلاحات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 مئی کو اسلام آباد میں ال پارٹی کانفرنس طلب کیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر حکومت نے 2018 میں ہونے والے الیکشن سے پہلے فاٹا کوخیبر پختونخواہ میں ضم نہیں کیا گیا تو ہم قبائل فاٹا سیکرٹریت اور پارلیمنٹ کو تھالے لگا کر اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر