شانگلہ کے ہسپتال میں 27ڈاکٹر ہونے کے باوجود صرف ایک ڈاکٹر دستیاب

شانگلہ کے ہسپتال میں 27ڈاکٹر ہونے کے باوجود صرف ایک ڈاکٹر دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں سہولیات کا فقدان،27میڈیکل ڈاکٹرز ہونے کے باوجود ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر دستیاب، ایمرجنسی برائے نام رہ گئی،سٹاف اپنی من مانی سے ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں،بااثر ملازمین کئی ہفتوں سے ڈیوٹیوں سے غائب، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حاضری رجسٹر تک موجود ہی نہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے، 4ایکسریز ،ای سی جی اور دیگر مشینری کباڑہ بن گئی،مریض رل گئی،ایکسڈنٹ یا ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو صرف اس لئے سوات ہسپتالوں کو اس وجہ سے ریفرکیا جاتا ہے کہ ہسپتال میں مریض کا دیکھ بال کیلئے کوئی تیار ہی نہیں۔تحریک انصاف کے صحت کے حوالے سے ایمرجنسی شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل الپوری نہ پہنچ۔شانگلہ میں ڈاکٹروں کی بڑی تعدادبھرتی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا ،بھاری بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود ڈاکٹرز اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں،شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں پورے ضلع سے مریض علاج معالجے کے غرض سے اتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس ہسپتال میں موجود کروڑوں روپے کی مشینری خراب ہوکر کباڑ ہو گیا ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں موجود 4ایکسرے پلانٹ،ای سی جی مشین کو تالے لگاکر بند کردیا ہے وجہ خراب بتایا جاتا ہے۔ایمرجنسی میں تو ڈاکٹروں کے ساتھ سیٹسکوف اور بی پی سیٹ بھی نہیں ہوتا ۔ایمرجنسی سروس صرف ریفر ٹو سوات ایمبولنس سروس مہیا ہوتا ہے وہ بھی مریض سے پیسے لیکر ہائر کرے گا۔ ہسپتال ایمرجنسی میں نہ تو الٹراساونڈ ہے اور نہ ہی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری ۔ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری کے اکثر ڈاکٹر اور دیگر سٹاف پرائیوٹ پریکٹس کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،ہسپتال ایک ماہ سے بغیر ایم ایس کے چلا آرہا ہے۔غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اس بڑے ہیڈکوارٹر ہسپتال کوحکومت کچھ بااثر لوگوں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔پورا ضلع کی 6لاکھ ابادی کیلئے بنایا گیا اربوں روپے کا یہ ہسپتال اب بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوگیا ہے،صوبائی حکومت فوری صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔۔