پیپلز ہاؤس کرک میں یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام

پیپلز ہاؤس کرک میں یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام

کرک (بیورورپورٹ) پیپلز ہاؤس کرک میں یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی سردار خٹک کی صدارت میں ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری جہانزیب خٹک، پریس سیکرٹری جاوید تھندر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری جبار ایڈوکیٹ، سابق ضلعی صدر خورشید عالم خٹک ،ڈاکٹر زمان خٹک ،شاہ جہان خٹک ، نور جمال خٹک ،طارق بازید خیل،بلقیازخٹک اور دیگر رہنماؤں اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کو بہترین الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اور کسانوں کی حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور مزدور وں کے ساتھ ہونیوالے ناانصافیوں اور اُن کے حقوق کے لئے مزدوروں کا ساتھ دیا پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں کروڑوں مزدوراور کسان پارٹی ورکر بن کر سیاسی جماعت کا حصہ ہے جبکہ باقی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے دور حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق سلب کئے ہیں اور مزدوروں کے استحصال کرنے پر عمل پیرا رہے ہیں کرک پیپلز پارٹی لیبر ونگ بنایا جائیگا اور تمام ونگ کو مزید فعال اور مزید تنظیمی ڈھانچہ فراہم کیا جارہا ہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو زردار ی عظیم قائد بابائے شہداء ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے ہم صوبائی قیادت پر تمام اضلاع میں یوم مزدور منایا جارہاہے اور ہمیشہ یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے سے تقاریب کاانعقاد کیا جائیگا۔اورآئندہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ پاکستان کے کروڑوں مزدور اور کسان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے عقیدت کی حدتک محبت کرتے ہیں ضلع کرک کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنانے کے لئے سب جیالوں کو متحد اور متفق ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ضلعی صدر حاجی سردار نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ پیپلز ہاؤس میں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے تمام جیالے موجود ہے اور ورکرز کی تمام ناراضگیاں اور اختلافات آج ماضی کا قصہ بن کر دفن ہوچکے ہیں ہم سب نے مشترکہ طور پر 2018 الیکشن میں تینوں سیٹوں پر کامیابی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ضلع کرک کے عوام باقی تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما چکے ہیں اور سیاست کے مداریوں کی جھوٹے وعدوں سے دلبرداشتہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ کرک کے عوام اعتماد اور معیار پر پورا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کامنشور عوام کو سہولیات اُن کے گھر کے دہلیز پر فراہم کرنا ہے آئندہ الیکشن میں کرک کے تینوں سیٹوں سے پیپلز پار ٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر