تخت بھائی ،دامن کوہ کے نائب ناظم کیخلاف انتخابی عذر داری خارج

تخت بھائی ،دامن کوہ کے نائب ناظم کیخلاف انتخابی عذر داری خارج

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج مردان کے عدالت نے سٹی یونین کونسل دامن کوہ کے نیبر ہوڈ کونسل تھری کے نائب ناظم قاضی محمد اقبال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مخالف فریق کی درخواست خارج کر دی اوران کو کام جاری رکھنے کا حکم صادر کی تفصیلات کے مطابق 30مئی2015کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل دامن کوہ کے نیبرہوڈ دامن کوہ تھری میں جنرل نشست پر کامیاب ہونے والے دو امیدواروں جن میں جماعت اسلامی کے یونس خان اور جمعیت علماء اسلام کے قاضی محمد اقبال کے ووٹ بر ابر تھے جو کہ بعد میں ریٹرننگ آفیسرتخت بھائی نے دونوں کو اپنے دفتر طلب کئے اور ٹاس کے زریعے جے یو ائی کے قاضی محمد اقبال کو نائب ناظم قرار دیا جس کے خلاف جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے محمد یونس خان نے سیشن جج مردان زینب الرحمان کی عدالت میں درخواست دائر کی عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل کی روشنی میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جے یو ائی سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد اقبال کو نائب ناظم کے عہدے پر برقراررکھتے ہوئے انکی کامیابی کے نوٹیفکیشن درست قرار دیا اس موقع پر نائب ناظم قاضی محمد اقبال خان نے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں اور یونین کونسل میں تمام ممبران میرے لیے قابل احترام ہیں اور محمد یونس خان میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد طارق خان جنرل سیکرٹری وہاب یوسفی سویٹ کے صدر حاجی حضرت حسن اور سبزی فروشان کے صدر شیر ماما نے ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر