وزیراعظم کسی کے کہنے پر استعفی نہیں دینگے، ڈاکٹر مظہر مرزا
راولپنڈی ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق امیدوار برائے چیئر مین ڈاکٹر مظہر حسین مرزا نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ اپنی مدت پوری کر کے رہیں گے، وزیراعظم نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفی نہیں دینگے عمران خان بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور ہروقت الٹ سیدھا بولتے جا رہے ہیں، ملک میں کوئی بحران نہیں، تمام معاملات آئینی طریقے سے چلائے جارہے ہیں حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں عبرت ناک شکست ہو گی اور مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائی گی وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔