جہلم،لیبر ڈے پر مزدور قتل،لواحقین کا میت اٹھاکراحتجاجی مظاہرہ
جہلم (بیورو رپورٹ) لیبر ڈے پر مزدور قتل منگلا پولیس تھانے میں بیٹھ کر ثبوت لینے اور کاروائی کرنے پر بضد لواحقین کی میت اٹھا کر کچہری تک ریلی ڈی پی او ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ڈی پی او کی مداخلت پر مقدمہ درج ملزمان کی فوری گرفتاری اور ٹال مٹول پر پولیس کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 25 سالہ انور زیب ولد جہانزیب تھانہ منگلا کی حدود میں واقع ایاز ٹاؤن میں مزدوری پر گیا تو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا دو مزدوروں کو تشدد کے بعد انور زیب کو گولی مار کر قتل کردیا گیا اطلاع ملنے پر لواحقین نے تھانہ منگلا پولیس نے رابطہ کیا تو انہوں نے موقع پر آنے کی بجائے لواحقین کو لاش اور ثبوت تھانے میں لانے کی ہدایت کردی لاش کو ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا پوسٹمارٹم کے بعد گھنٹوں گزرنے کے باوجود تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی نہ کی تو لواحقین نے نماز جنازہ کے وقت میت اٹھا کر کچہری تک ریلی نکالی ڈی پی او ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان اور پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے ڈی پی او نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کیے اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پر امن ہو کر منتشر ہو گئے ۔