گوجرانوالہ:یوم مئی پر نجی فیکٹری میں کریکر دھماکہ‘تین مزدور زخمی

گوجرانوالہ:یوم مئی پر نجی فیکٹری میں کریکر دھماکہ‘تین مزدور زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی پر معافی والا کے قریب نجی فیکٹری میں کریکردھماکہ 3مزدور زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پر بھی مزدور اپنے پیٹ کی خاطر محنت مزدوری کرنے نکلتے ہیں ۔گزشتہ روزیوم مئی پرمعافی والا کے قریب نجی فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کریکردھماکے کی وجہ سے تین مزدور 45سالہ محمد اقبال ، 35سالہ دلاور ،30سالہ سجادعلی زخمی ہو گے انہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
مزدور زخمی