آرمی چیف کا بیان پوری قوم کی آواز ہے،مولانا عبدالرحمن

آرمی چیف کا بیان پوری قوم کی آواز ہے،مولانا عبدالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعۃ الدعوۃراولپنڈی کے مسؤل مولانا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پوری قوم کی آواز ہے ،آرمی چیف نے جس انداز میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی۔طلباء طالبات سمیت پوری کشمیری قوم اس تحریک میں حصہ لے رہی ہے۔آسیہ اندرابی کی گرفتاری بی جے پی سرکار کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے سے بھارتی فوج کا ظلم و بربریت چھپانا ممکن نہیں۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداراداروں کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔حکومت پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ پوری دنیا پر اجاگر کرے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا منظر نامہ تاریخ ساز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔خواتین کشمیرکے محاذ پر جراتمندانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ کشمیری مائیں ،بہنیں جو کل تک شہداء کی لاشیں وصول کرتی تھیں آج انہوں نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ صرف شہدا ء کی میتیں وصول نہیں کرنی بلکہ آگے بڑھ کر اپنے بیٹوں،بھائیوں کا بدلہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک میں سیدہ آسیہ اندرابی کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے خواتین کو منظم کیا ۔انکے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو چھبیس برس سے جیل میں پابند سلاسل ہیں۔آسیہ اندرابی کو بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا ان پرپاکستان کا پرچم لہرانے کے جرم میں غداری کے مقدمے بنائے گئے لیکن اس کے باوجود وہ ڈٹی رہیں اور ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا۔