تحقیقاتی اداروں نے متحدہ لندن کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی

تحقیقاتی اداروں نے متحدہ لندن کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحقیقاتی اداروں نے متحدہ لندن کے رہنماؤں اور کراچی میں کارکنوں اور دہشت گردوں سے رابطہ توڑنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ایم کیوایم لندن کے 6رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت سمیت 6ارکان کے 122ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جنوبی افریقہ سے بھی آپریٹ کیا جا رہا ہے ۔ٹوئٹر پر قائد کا سیاسی انقلاب،مہاجر میری پہچان ،مہاجر کی بیٹی،میری آواز سنو،حق پرست اور دیگر ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جا رہے ہیں جنہیں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے بعض رہنماؤں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق نہ صرف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں بلکہ کراچی میں اپنے کارکنوں کو خفیہ پیغامات بھیج رہے ہیں ۔ملکی سلامتی کے اداروں نے 43 ٹوئیڑ ،19واٹس ایپ اور 50فیس بک اکاؤنٹس کا سراغ لگا یا ہے جنہیں جلد بلاک کر دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر