مقبوضہ کشمیر میں بچے بلا بھی پکڑ لیں تو انہیں گولی مار دی جاتی ہے،مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں بچے بلا بھی پکڑ لیں تو انہیں گولی مار دی جاتی ہے،مشعال ملک

اسلام آباد(آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے نہتے بھائی اور بچے کرکٹ کے لئے بلا بھی پکڑ لیں تو انہیں گولی مار دی جاتی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے قبل مقبوضہ کشمیر کا ماحول بہتر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا اور ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کشمیر بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ہندوستان کشمیر کے بچوں کا مستقبل تباہکرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جب تک مقبوضہ کشمیر سے خون کی ہولی کو بند نہیں کیا جاتا تب تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔ ان کا مزید کہتا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اگر کرکٹ کے لئے بلا بھی پکڑ لیں تو گولی مار دی جاتی ہے۔ لیکن دنیا کے سمندر کے سامنے دنیا کی کوئی فوج مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مشعال ملک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر