شیخو پورہ : موٹر وے پولیس کی کارروائی‘گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیخو پورہ : موٹر وے پولیس کی کارروائی‘گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

شیخو پورہ ( بیورورپورٹ )موٹر وے M-2 سا ؤتھ کے علاقہ کوٹ پنڈی داس کے قریب موٹروے پولیس کی کارروائی‘ بھاری مقدار میں جدید آٹو میٹک آتشیں اسلحہ گاڑی سے برآمد کرلیا۔ پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر دیا ۔ایس ایس پی موٹر وے M-2 سا ؤتھ مسرور عالم کلاچی نے ایس پی او زاہد اقبال گجر ،پی او غلام مصطفیٰ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی مشکوک گاڑی LZU-2065 پر اینٹی کرائم سکواڈ مبشر ندیم اور اشفاق احمد نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دو ران سرچ لائٹ ماری تو ملزم نے بوکھلاہٹ میں گاڑی دوڑا دی اور وہ ڈوائڈر کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہو گئے۔ گاڑی میں سے SMG رائفل نما تیس بور آٹو میٹک50 رائفل ،223 آٹومیٹک رائفل 4،8 ایم ایم 2،30بور گن 35،9 ایم ایم 5،بیریٹا پسٹل 1،زگانا پسٹل1 اور سو سے زائد میگزین اور گولیاں برامد کر لی۔ سیمنٹ کی بوریوں کے نیچے چھپائے گئے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ۔مسرور عالم کلاچی نے پولیس افسران کو نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اسلحہ برآمد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر