مزدور وں کی خوشحالی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،برجیس طاہر

مزدور وں کی خوشحالی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،برجیس طاہر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور مزدور وں اور ورکرکلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔وہ آج یوم مئی کے حوالے سے واہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے شکاگوکے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی صدی دُنیا میں مزدور اور ورکرکلاس کے حقوق کی آگاہی کے حوالے سے بڑی اہم ثابت ہوئی اور دُنیا کے مختلف معاشی نظام مزدوروں کے حوالے سے ترتیب پائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کے وژن کے تحت بننے والے سی پیک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا منصوبے کے تحت ملک میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ نئی ملازمیتں پیدا ہونے کی اُمید ہے جس سے ایک طرف بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا اور دوسری جانب لیبر مارکیٹ میں Competition پیدا ہونے کے باعث مزدوروں اور ورکرکلاس کی اُجرت میں بھی اضا فہ ہو گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر نے پاکستان میں امن وامان کے قیام ، وزارت داخلہ کے زیر انتظام اداروں کی بہترین کارکردگی اور راولپنڈی اور ٹیکسلا میں ترقیاتی کاموں اور واہ میں مزدوروں اور ورکرکلاس کی فلاح کے لیے جاری منصوبے؂؂؂ پرچوہدری نثار علی خان کے کردار کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر