بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ قرار دے کر ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی

بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ قرار دے کر ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش ...
بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ قرار دے کر ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ اور مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ قرار دے کر ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ قراردے دیا۔دفتر خارجہ پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ترک صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی سطح پر تشویش ہے۔دوسری جانب بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی اور مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ قرار دیدیا۔

میچ کے دوران مصباح کا ”جادو“ دیکھ کر ایمپائر اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے، سکور لینے کے دوران بلے کے ہینڈل کا حشر نشر ہو گیا مگر کپتان نے ایک ہی جھٹکے میں ایسا کام کر دیا کہ ایمپائر نے فوراً بیٹ پکڑ لیا اور۔۔

ترک صدر رجب طیب اردون کے 2 روزہ دورہ بھارت کے اختتام پر نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ جہاں تک مسئلہ کشمیر کا سوال ہے تو ہم پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ ہم صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلے میں پہلے بھی دو طرفہ کوششیں کی گئی ہیں، ہم مسئلہ کشمیر کو شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے دورہ بھارت کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی بلکہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا بھی کھل کر ذکر کیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ اور ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر نے بھارت سرکار کو دو ٹوک انداز میں مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر میں دو طرفہ مذاکرات کے بجائے کثیر الجہتی مذاکرات ہونے چاہیے اور ضرورت پڑنے پر ترکی بھی اس بات چیت میں شامل ہوسکتا ہے۔