”کمیونسٹ دولہا درکار ہے“ بھارتی اخبار میں ضرورت رشتہ کا انوکھا اشتہار

”کمیونسٹ دولہا درکار ہے“ بھارتی اخبار میں ضرورت رشتہ کا انوکھا اشتہار
”کمیونسٹ دولہا درکار ہے“ بھارتی اخبار میں ضرورت رشتہ کا انوکھا اشتہار

  

کولکتہ (ویب ڈیسک) ضرورت رشتہ کے آپ نے بہت سارے اشتہارات دیکھے ہوں گے جن میں مناسب دولہا اور دلہن کے لئے شکل و صورت، قد و قامت کی پابندی، مسلک، تعلیم اور ذات وغیرہ کی باتیں تو عام طور پر ملتی ہیں۔ بھارت کے بعض اشتہارات میں کھانے پینے کی عادات کے بارے میں بھی معلومات دی جاتی ہیں۔ لیکن گذشتہ دنوں ایک انوکھا رشتے کا اشتہار سامنے آیا۔ کولکتہ کے ایک خاندان کو 26 سال کی اپنی ایم اے پاس لڑکی کے لئے ایک ایسا دولہا چاہئے جو بائیں بازو کے خیالات کا حامی یعنی کمیونسٹ ہو۔

آسٹریلیا میں پاکستانی اوبر ڈرائیور نے مسافر خاتون کو ایسی خطرناک بات کہہ دی کہ اسے فوری معطل کردیا گیا ،کیا کہا جان کر آپ بھی گھبر ا جائیں گے

بی بی سی کے مطابق دیپتانج داس گپتا نے اپنی بہن کی شادی کے لئے یہ اشتہار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے اخبار ”گن شکتی“ میں شائع کرایا۔ داس گپتا خود کو مارکسزم کا طالب علم کہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ کسی پارٹی کے رکن نہیں۔ دیپاتنج داس گپتا نے بی بی سی کو بتایا: 'ہمارا خیال ہے کہ بائیں بازو نظریات کے حاملین تنگ نظر نہیں ہوتے، زندگی کے ہر شعبے میں ان کی دلچسپی ہوتی ہے، وہ اعلیٰ فکر رکھتے ہیں۔ ہمارے گھر کا ماحول ایسا ہی ہے۔ میں اپنی بہن کے لئے ویسا لڑکا چاہتا ہوں جو خود کو بائیں بازو کا بتانے میں فخر محسوس کرتا ہو۔ ان کی بہن کو سسرال میں بھی گھر جیسا ماحول ملے۔ کولکتہ میں پریزیڈنسی یونیورسٹی میں شعبہ سماجیات کے سابق سربراہ پروفیسر سمت کار نے اس اشتہار کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

سمت کار کہتے ہیں: 'اشتہار دینے والے نے اخلاص کے ساتھ جرا?ت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنا سیاسی نظریہ ظاہر کیا ہے، جس میں ان کا اعتماد جھلکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -